حیدرآباد۔24۔اپریل(اعتماد نیوز) کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کے وی
پی رام چندر راؤ جو آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور میں انکے مشیر
خاص رہ شکے ہیں منی لانڈرنگ اور ٹائیٹانیم( جو ایک مادہ ہے جسکے ذریعہ
ہوائی جہازوں کی تعمیر کی جاتی ہے) کے غیر قانونی منتقلی میں تعاون کرنے کے
الزام میں امریکی سرکاری تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے انکی گرفتاری کے
لئے انٹر پول ریڈ کارنر نوٹس (A-2828/4-2014) جاری کی جسکے تحت اس ریڈ
کارنر کو ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کو روانہ کر دیا گیا۔
چنانچہ مذکورہ ایم پی کا تعلق آندھرا پردیش سے ہونے کی وجہ سے سی بی آئی نے
اس نوٹس کو سٹی پولیس اور ریاستی سی آئی ڈی کو حوالہ کیا گیا۔سی بی آئی
عہدیداروں کے مطابق بہت جلد انکی گرفتارئ ممکن ہے۔چنانچہ یہ بد عنوانی کیس
بین الاقوامی حیثیت کا حال ہے۔جس میں
110کروڑ کی بد عنوانی کے الزام میں
امریکی کمپنی ‘ امریکی حکومت اور محکمہ فینانس کے عہدیداروں کو گمراہ
کرتے ہوئے اس ڈیل کو انجام دیا گیا۔جسکے بعد امریکی شکاگو فیڈیرل عدالت
میں اسکے کیس سے متعلق ایف آئی آر درج کیا گیا اور چند افراد کی گرفتاری
بھی عمل میں آئی۔اس کیس میں مذکورہ رکن پارلیمنٹ پر امریکی عداتل نے پانچ
ایف آئی آر درج کی۔
ریڈ کارنر نوٹس کا مطلب؟
انٹر پول میں جملہ 190ممالک کو رکنیت حاصل ہے۔جسکے تحت ایک ملک سے تعلق
رکھونے والا شخص دوسرے ملک میں جرم کے ارتکاب کرنے پر انٹر پول اپنے اراکین
کو ریڈ کارنر نوٹس جاری کرتا ہے۔ایک معنی میں یہ وانٹڈ نوٹس کی ہی حیثیت
رکھتا ہے۔انٹر پول میں ہندوستان کی جانب سے سی بی آئی نمائندگی کرتی ہے۔
اور ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مجرمین کو حوالہ کرنے کا بھی معاہدہ ہے۔